شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی موجودہ مہنگائی کی بڑی وجہ عمران خان کی غلط معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے پی ڈی ایم کی حکومت سادگی اپنانے کی پالیسی لارہی ہے مہنگے موبائل اور مہنگی شادیوں کا بائیکاٹ کرکے ہی ہم معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت فوری طور پر کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان کرے اور مزدور کی تنخواہ 35ہزار روپے جبکہ اس کی پنشن 25ہزار روپے مقررکی جائے انہوںنے کہاکہ مالی سال کے اختتام کے بعد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد محمود نے کہا کہ عمران خان نے اداروں پر الزام تراشیاں شروع کر رکھی ہیں جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کو صحیح پٹری پر لانے کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی مالی خسارے پر قابو پانے سے اگلے برس بہتری آسکتی ہے ۔