شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر فاروق آباد کے گائوں چنبل 20رکنی ڈکیت گینگ نے رفیق نامی محنت کش کی دو بیٹیوں کا جہیز 10لاکھ کی نقدی 7تولے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے چار گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے ڈاکوئوں نے گھر میں رکھے ہوئے چاول ،آٹا ،کپڑے بھی لے گئے اور گھر میں موجود مرد و خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تاہم محنت کش محمد رفیق کی بیٹیوں کی چند روز بعد بارات آنا تھی اس دوران 20رکنی ڈاکوئوں کے گینگ نے رات کے پہر گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار شروع کردی۔وزیر اعلیٰ پنجاب ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکوئوں کا یہ گروہ اردگرد کے علاقوں میں پہلے بھی لوٹ مار کر چکاہے ۔