شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈرگ کنڑولر شیخوپورہ کا میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت کے خلاف کاروائیوں کا سلسہ جاری، گزشتہ روز ڈرگز انسپکٹر عمران انور نے کاروائی کرتے ہوئے مانانوالا، فاروق آباد، جنڈیالا روڈ، سرگودھا روڈ، پرانا شہر و دیگر مقامات پر قائم میڈیکل سٹورز پر بلا لائسنس جنسی اور نشہ آور ادویات کی غیر قانونی و خلاف ضابطہ فروخت پر کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز سربمہر کر دئیے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف تعزیرات پاکستان اور ڈرگز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کے انداج کیلئے ضلعی کوالٹی کنڑول بورڈ شیخوپورہ سے اجازت طلب کر لی باقاعدہ اجازت کے بعد استغاثہ متعلقہ تھانوں میں دائر کیا جائے گا، ڈرگ انسپکٹر عمران انور نے میڈیا کو بتایا کہ پیناڈول ٹیبلٹ کی مارکیٹ میں عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے بھی کاروائیاں کی گئی ہیں ،علاوہ ازیں شہر کی نمائندہ شخصیات چوہدری منیر قمر واہگہ، حافظ خالد نواز ٹیپو، کاشف گیلانی، حاجی منشاء انجم، حاجی شفیق بھٹو و دیگر نے ڈرگ انسپکٹر عمران انور کی کاروائیوں کو سراہا ۔