حملے کے بعدعمران خان کی طبی حالت پوشیدہ نہیں‘ رحمت وردگ

Feb 22, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر تحریک استقلال رحمت خان وردگ نے کہاہے کہعمران خان پر حملے کے بعد انکی طبی حالت قوم سے پوشیدہ نہیں۔   عمران خان اسکے باوجود لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو انہیں کورٹ روم نہ بلایا جاتا بلکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عمران خان کا بیان عدالت کے احاطے میں بھی مجاز عدالتی عملے کے ذریعے لیا جاسکتا تھا۔ رحمت خان وردگ نے کہا کہ گر کوئی شخص سفر کرنے یا چلنے پھرنے سے قاصر ہوتو اسے عدالت کی جانب سے خصوصی ریلیف ملنا چاہئے۔ کل لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو کورٹ روم تک بلائے جانے کے باعث لاہور کے شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ رحمت خان وردگ نے کہا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں انہیں طبی بنیادوں پر عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جانا چاہئے۔

مزیدخبریں