کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں اورنگی اور سرجانی ٹاؤن سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اورمنشیات فروشی میں ملوث5 ملزمان محمد صدیق عرف کابلی، فیض، شرجیل، دانش عرف بابر اور محمد سلمان کو گر فتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک ڈمی پسٹل، موبائل فونز،ایک گھڑی، نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزم محمد صدیق عرف کابلی نے اعتراف کیا کہ2فروری 2023کو اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ MPRکالونی سے چوری کردہ موٹر سائیکل کو چیکو باغ لسبیلہ(بلوچستان)میں چرس کے عوض فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ تین ماہ سے اورنگی ٹان، پیر آباد، قصبہ کالونی اور شیر شاہ سے 20 سے زائد چوری کردہ موٹر سائیکلیں چرس کے عوض فروخت کیں جبکہ چرس اورنگی ٹان اور سائیٹ کے مختلف علا قوں میں فروخت کرتا تھا۔ ملزم محمد صد یق عرف کا بلی کراچی کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی کی 80سے زائد وارداتوں میں شہر یوں سے 150موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملو ث ہے جبکہ دوسرے4 گرفتار ڈکیت گروہ کے ملزمان نے کراچی کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہو نے کا اعتراف کیاہے۔