کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحت رمضان اور صحت کے موضوع پر ایک لیکچر آج(بدھ)22 فروری بوقت ڈھائی بجے دوپہرڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے سیمینار روم میں منعقد ہوگا۔ یونائیٹڈ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پروفیسر آف میڈیسن اور اسسٹنٹ ڈین کلینکل سائینسز اور کلینکل کوارڈینیٹر ڈاکٹرفرحت بشیر متعلقہ موضوع پر خطاب کریں گے۔