کے ایم سی ملازمین کو اپ گریڈ، ٹائم اسکیل دیا جائے،سجن یونین 

Feb 22, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)  سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نوٹیفکیشن تاحال کے ایم سی ڈی ایم سیز میں مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایک جانب تو ملازمین جس گریڈ میں بھرتی ہوئے ہیں اسی گریڈ میں 30 سال سے اس سے زائد ملازمت کرکے ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن انہیں نہ تو پروموشن ملتا ہے اور نہ ہی قانون کے تحت اپ گریڈیشن یا ٹائم اسکیل کی سہولت دی جاتی ہے۔ حالانکہ حکومت سندھ نے تمام محکموں کیلئے اپ گریڈیشن اور ٹائم اسکیل کی سہولت دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرکے کلرک، ٹیچرز، نائب قاصد، انسپکٹرز، سیکیورٹی گارڈز، کمپیوٹر آپریٹرز، ڈرائیورز، ہیلپرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو اگلے گریڈوں میں اپ گریڈ کردیا ہے لیکن کے ایم سی اور ڈی ایم سیز میں اس سلسلے میں عملدرآمد نہ ہونے سے ملازمین میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، میٹروپولیٹن کمشنر، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت تمام اپ گریڈ کرکے اسامیوں کو اپ گریڈ کیا جائے اور ٹائم اسکیل کی حاصل پوسٹوں پر تعینات عملے کو ٹائم اسکیل کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے بلدیہ وسطی اور بلدیہ کورنگی میں سابقہ اضافہ شدہ تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں