مصر کے شہرت یافتہ قاری حضرات کی آئی جی سے ملاقات


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سنٹرل پولیس آفس کراچی میں جامعتہ الاظہر کے معلمین/جمہوریہ المصر عربیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ قرا حضرات،الشیخ محمود سمیر خطاب، الشیخ سامع اشاعت اور الشیخ حماد الشامع پر مشتمل وفد نیحافظ نور الحق کی سربراہی میں ملاقات کی۔قبل اذیں مصر سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ  قاری حضرات  نے سی پی او کی جامع مسجد میں قرآن عظیم کی تلاوت کی اور کراچی پولیس آفس پر دہشت گردانہ حملے کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔آئی جی سندھ نے وفد کی سی پی او آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی پولیس آفس واقعہ پر عوام،مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے جس طرح پولیس کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے وہ ناقابل فراموش ہے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ہمہ وقت تیار اور الرٹ ہے۔اس موقع پر سی پی او کے جملہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن