کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈاکوئوں نے دیدہ دلیری سے ایک اور ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات کی۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر پر آگئی۔ گلستان جوہر میں ہوٹل کے باہر بیٹھے 4 افراد کو مسلح ڈاکو نے لوٹ لیا۔واردات کے دوران ایک ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا اور دوسرا مسلح ملزم فردا فردا سب کی تلاشی رہتا رہا۔ ملزمان واردات کے بعد بلا خوف و خطر فرار ہوگئے۔