کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (رابطہ) کے مرکزی امیر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ہماری سابق جماعت مفادات کے بندر بانٹ میں مصروف تھی اور بیرون ممالک سے ملنے والی مالی اعانت ذاتی اخراجات پر خرچ کرنے لگی تھی ۔دستور کی پابندی کے مطالبے پر ہمارا وجود ان کے لیے ناقابل برداشت ہوگیا جس کے باعث ہم نے جماعت سے علیحدگی اختیار کرلی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہر کے مختلف مقامات پر علماء اور معززین کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ جمہوریت اور انتخابات عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہیں اور وہ اس طرح پوری دنیا کو کنٹرول کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اللہ کی رضا کے لیے سیاست کی جائے اور قوم باطل نظریات کو مستر د کرکے اسلام کے فلاحی نظام کے نفاذ کے لیے متحد ہوجائے ۔اس موقع پر حافظ احمد علی ،مولانا اجمل قادری ،مولانا عبدالمنان نقشبندی ،قاری اللہ داد ،سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی ،مفتی حماد مدنی ،مفتی عابد ،عبدالسلام شامزئی ،مولانا محمود الحسن ،مولانا عتیق اشرف ،مولانا برکت ،لیاقت علی رحمانی ،مفتی عبدالخاق ہزاروی ،مولانا منصور مینگل ،مولانا عمیر ،اسامہ احمد علی نے بھی خطاب کیا ۔
جمہوریت‘ انتخابات عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت‘ مولانا شیرانی
Feb 22, 2023