ملتان (خبر نگار خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران وملازمین کی ویلفئیر کے لیے موثر اقدامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کسی پولیس آفیسر کا سکالرشپ، میڈیکل ودیگر کسی بھی قسم کا ویلفئیر سے متعلقہ بل پینڈنگ ہو تو وہ اپنے ڈسٹرکٹ کی ویلفئیر برانچ میں تفصیل جمع کروائیں، متعلقہ ڈسٹرکٹ کی ویلفئیر برانچ آ پ کا مسئلہ ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و ملازمان کی مزید سہولت کے لیے ریجنل پولیس آ فس کی ویلفئیر برانچ کے پی ٹی سی ایل کے نمبر پر رابطہ کر کے اپنا موقف پیش کر سکتے ہیں ان کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ ریجنل پولیس آ فس کی ویلفئیر برانچ کا نمبر 6306705 -061 ہے۔ کوئی بھی پولیس آ فیسر یا ملازم ٹیلی فون کر کے اپنا مسئلہ بیان کر سکتا ہے۔ آ خر میں آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد پولیس افسران خاص طور پر چھوٹے رینک کے ملازمین کے لیے ویلفئیر کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور فرض شناسی سے سر انجام دے سکیں۔
آر پی او
افسران وملازمین کی ویلفئیر ہرصورت یقینی بنائی جائے:آر پی او
Feb 22, 2023