کوٹ ادو(خبر نگار)عدم ادائیگی ‘کوٹ ادو میونسپل کمیٹی ‘تحصیل ہسپتال کی بجلی منقطع تفصیل کے مطابق میپکو آفس کوٹ ادوکابجلی نادہندگان کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے،10ماہ سے بجلی کا 5لاکھ 80ہزارروپےکابل جمع نہ کرانے پر3ماہ سے تحصیل آفس کامنقطع ہونے والا بجلی کاکنکشن تا حال بحال نہ ہواتھا کہ میپکو کوٹ ادو نے 20 لاکھ کا بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا جبکہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کردی ہے ،ادھرسنانواں میں بھی میپکوٹیم نے میونسپل کمیٹی کی بجلی کاٹ دی شہر بھر کو پانی فراہم کرنے والااکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند ہو گیا،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادوکی بجلی کی بندش سے ہسپتال میں داخل مریض تڑپتے رہے جبکہ آپریشن کے مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہوگئی،بجلی نہ ہونے سے کئی ایمرجنسی مریضوں کے آپریشن،گردہ کے مریضوں کے ڈائیلاسزاورکئی داخل خواتین کے ڈلیوری کیس بھی نہ ہو سکے