تین صوبوں کے وزرائے اعلی کا آج  رحیم یارخان میں ہونیوالا اجلاس ملتوی

Feb 22, 2023


رحیم یار خان (بیورورپورٹ ) تین صوبوں کے وزراءاعلی کا آج ہونے والا دورہ رحیم یارخان ملتوی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آج ایک خصوصی دورے پر رحیم یار خان آنا تھا جب کہ انکے ہمراہ تینوں صوبوں کے آئی جیز پولیس اور چیف سیکرٹریز نے بھی آنا تھا جہاں بنگلہ دلکشا کے مقام پر تینوں وزرا اعلی کو کچہ میں جاری آپریشن اور مستقبل کے لائحہ بارے ایک خصوصی بریفنگ دی جانی تھی اور اس کیلئے تمام تر انتظامات بھی مکمل تھے لیکن شام گئے یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا۔
اجلاس ملتوی

مزیدخبریں