بہاول پور(بیورو رپورٹ) نوائے وقت عوام کی ترجمانی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور عوام کے مسائل و مشکلات کو اجاگر کرنے میں مصروف ہے۔ ہم مجید نظامی کے لگائے ہوئے اس پودے کی آبیاری اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ بات نوائے وقت ملتان کے انچارج فرحان انجم ملغانی نے بہاول پور میں علاقائی نمائندگان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انچارج نمائندگان سید راشد علی فرخ بھی موجود تھے۔فرحان انجم ملغانی نے کہا کہ نوائے وقت کے نمائندگان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس حوالے سے کسی دباﺅ یا لالچ کو خاطر میں نہ لائیں۔انہوں نے کہا کہ حقائق پر مبنی مسائل کو اجاگر کرنا ہر نمائندے کا فرض منصبی ہے جس کی راہ میں حائل مشکلات اور مصائب کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نوائے وقت اپنے نمائندگان کو تحفظ کی فراہمی میں ہر ممکن کوششیں کر تا رہے گا۔ قبل ازیں بہاول پور پہنچنے پر بیورو چیف بہاول پور شاہد اختر بلوچ ، رانا محمد مقصود ، سید مشرف عباس گیلانی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا اور نمائندگان نے اپنے مسائل سے بھی انہیں آگاہ کیا۔
فرحان انجم ملغانی