روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے خاتمے کی توقع رکھتی ہے۔ماسکو کا کہنا ہے کہ ہیٹی کے سابق صدر کی طرح زیلنسکی امریکا کے ہاتھوں قتل ہو جائے گا۔ وزارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ نارڈ سٹریم بم دھماکے میں اپنے ملوث ہونے سے واشنگٹن کی تردید بہت بڑا جھوٹ ہے۔ روسی بیانات امریکی صدر جو بائیڈن کے یوکرین کے اچانک دورے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد کیف کے لیے واشنگٹن کی مدد فراہم کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی تھی کہ بائیڈن کے دورے کا منصوبہ پینٹاگان اور سیکرٹ سروس کے درمیان تعاون سے مہینوں پہلے بنایا گیا تھا اور روس کو بائیڈن کے کیف کے دورے کی تاریخ کے بارے میں ان کی روانگی سے چند گھنٹے قبل بتایا گیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بائیڈن یوکرین کے لیے امریکی حمایت کے بارے میں واضح پیغام دینا چاہتے تھے اور انہوں نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ توانائی، بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی مدد پر بات کی۔ قابل ذکر ہے کہ برطانوی اخبار نے ایک سال قبل خبر دی تھی کہ زیلنسکی جنگ کے پہلے ہفتے کے دوران 3 قاتلانہ حملوں میں بچ گئے تھے۔
ہیٹی کے سابق صدر کی طرح یوکرینی صدر بھی امریکا کے ہاتھوں قتل ہو جائے گا: ماسکو
Feb 22, 2023 | 10:36