چین: کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

چین میں کوئلے کی ایک کان بیٹھنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں  جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ منگولیا کے ایک خود مختار علاقے الکسا لیگ میں کوئلے کی ایک منہدم ہونے کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 50 سے زائد افراد ابھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ حادثہ آج دوپہر کو پیش آیا اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 50 سے زائد افراد کان کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔امدادی کارکنوں نے منہدم کان میں سے تین افراد کو باہر نکالا، جن میں سے دو کان کن اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔چین کے دیگر سرکاری میڈیا رپورٹس میں کان میں پھنسے افراد کی کل تعداد 57 بتائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کان گرنے کے بعد گاڑیاں بھی دب گئی ہیں۔چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ زنجنگ کول مائننگ کمپنی کے ذریعہ کان میں چلائی جانے والی شافٹ کے گرنے سے حادثہ پیش آیا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کان میں کام کرنے والے عملے اور گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد دب گئی ہے.

واضح رہے کہ منگولیا چین میں کوئلے اور دیگر معدنیات کی کان کنی کے لیے ایک اہم خطہ ہے. جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کان کنی نے علاقے کا منظر نامہ تباہ کر دیا ہے۔


 

ای پیپر دی نیشن