یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پاکستان سے مدد مانگ لی

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسودے پر حمایت کی جائے ۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے صدر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا گیا ، اس موقع پر دونوں صدور کے مابین روس یوکرین جنگ کے باعث ترقی پذیر ممالک کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر تبادلہ خیا ل ہوا جبکہ اقتصادی و سیاسی امور بھی زیر غور آئے۔ دونوں سربراہان مملکت نے اقتصادی وتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر ضرور دیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن