اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) رواں مالی سال 24-2023ء کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 22کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں متفرق شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 225.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران متفرق شعبہ جات میں مجموعی طور پر 1129.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال20-2019 کے دوران متفرق شعبہ جا ت میں 457.5ملین ڈالر، مالی سال 21-2020ء کے دوران247.4ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021ء کے دوران 226.6ملین ڈالر،23-2022ء کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 198ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ، 22.51 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ
Feb 22, 2024