146 جان بچانے والی ادویات مہنگی، قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکیں گی

Feb 22, 2024

اسلام آباد‘ لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار) حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا نیشنل اسینشل میڈیسن لسٹ میں شامل ہیں۔ ان میں کینسر ویکسینز اور اینٹی بائیوٹک ادویات شامل ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھاری نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔ لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں ازخود بڑھائیں گی۔ حکومت صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگران حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا۔ حکومت نے میڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کی شق ڈرگ ایکٹ سے نکال دی ہے۔ نگران حکومت کے پاس قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں