مقبوضہ کشمیر: مدرسے کے 2 طالب علم دم گھٹنے سے جاں بحق، روایتی کشمیری لباس پہننے پر سرکاری ملازم معطل

Feb 22, 2024

سری نگر(کے پی آئی)  شمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ میں ایک دینی مدرسے کے دو طالب علم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ دارالعلوم فیض العلوم کے دو کمسن طالب علم ضلع کے علاقے اشٹنگو میں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب مدرسے کے منتظمین نے بچوں اور ان کے والد کو بے ہوش پایا۔قریبی ہسپتال لے جانے کے باوجود بچوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ جبکہ وسطی کشمیر میں ایک کشمیری سرکاری ملازم کو روائتی کشمیری  لباس فیرن پہننے پر معطل کر دیا گیا ہے ، معطلی کے حکم نامے میں  فیرن پہننے  والوں  کی توہیں  کی گئی ہے اور انہیں چرواہے کہا گیا ہے  ڈویژنل فارسٹ آفیسر(ڈی ایف او)لنگیٹ کی طرف سے جاری کردہ فاریسٹ گارڈ بشیر احمد دھوبی کی معطلی کاحکمنامہ شدید تنقید کی زد میں ہے اورلوگ اسے ذات پات کی بنیاد پر تعصب قراردے رہے ہیں۔  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اورپی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے فرن پہننے والے کشمیری ملازم کی معطلی اور توہین  کی مزمت کی ہے  ایکس پر ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بڈگام میں فاریسٹ گارڈ بشیر احمد دھوبی کی معطلی کے   حکمنامہ میںتعصب کا اظہارہوتا ہے۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں مقیم کشمیری حریت پسند  نوجوان کو مقبوضہ کشمیر کی عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا  ہے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے مادروطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پر ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری حریت پسند کواشتہاری قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں