ا سلام آباد (این این آئی)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیانتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی سابق کمشنرراولپنڈی کے الزامات پر رپورٹ کو حتمی شکل دے گی۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، مزید بتایا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز نے سابق کمشنرراولپنڈی کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے، جبکہ راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 آر اوز کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے۔سابق کمشنر کیالزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ بھی رپورٹ کاحصہ ہیں۔