ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوام انتشار کا خاتمہ چاہتے، سب کو ملکر خدمت کرنا ہے: شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف سے پارٹی کے نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ضلع تلہ گنگ سے سردار غلام عباس‘ سردار شیر افگن گورچانی‘ سردار شیر علی اور سردار پرویز اقبال گورچانی شہباز شریف سے ملے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے ہم پر جس یقین کا اظہار کیا ہے‘ اسی جذبے سے ان کی خدمت کریں گے۔ آٹھ فروری کا مینڈیٹ اتحاد اور تعاون ہے۔ پاکستان اور عوام کی خدمت سب کو مل کر کرنی ہے۔ مخلوط حکومت اصل میں عوام کے اتحاد اور تعاون کا مظہر ہے۔ عوام چاہتے ہیں انتشار ختم کر کے اتحاد اور تعاون اختیار کریں۔ خدمت‘ دیانت اور محنت کی روایت آگے بڑھائیں گے۔ ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور عوام کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...