حافظ آباد( نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) شہر سے تین مختلف مقامات سے چور 3موٹر سائیکلیں چرالے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔ گلفام علی نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں موٹر سائیکل پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کی ، چور لے گئے۔محلہ سراج گنج علی پورروڈپر عمران ارشاد نے اپنا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی تو چورلے گئے۔ علی رضا ولد محمدا عظم گوجرانوالہ روڈ پر جوس کی دوکان پر کام کرتا تھا اس نے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی جہاں سے چورچرالے گئے۔