لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہاہے کہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا ردھم میں آنا قومی ٹیم کیلئے بہت اچھا ہے۔ میچ میں لگا کہ نسیم شاہ ردھم میں بائولنگ کررہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی مضبوط ہوں گے تو فیصلے بھی اچھے ہوں گے۔کامران اکمل نے کہا کہ انجری کے بعد نسیم شاہ آئے ان کا پہلا میچ اچھا نہیں گیا لیکن گزشتہ میچ میں لگا کہ ورلڈ کلاس بائولر بائولنگ کروارہا ہے۔