لاہور (سپورٹس رپورٹر) بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2024ء میں دو اہم میچز کھیلے گئے۔ بی این پولو نے اولمپیاء /اے زیڈ بی کی ٹیم کو 9-7 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے بابر نسیم اور حمزہ مواز خا ن نے تین تین، سنٹی لوسا نے دو اور سنٹوس اریٹے نے ایک گول کیا۔ اولمپیاء /اے زیڈ بی کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے تین، احمد زبیر بٹ اور نکو لس کورٹی نے دو دو گول کیے۔ ایف جی پولو نے ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-7 سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے سات گول کیے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر تین ٹیمیں چھ چھ پوائنٹس کیساتھ برابر ہیں۔