موڑکھنڈا(نامہ نگار)سردی کم ہو گئی مگر موڑکھنڈا میں سوئی گیس پریشر درست نہ ہو سکا۔ موڑکھنڈا میں صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس پریشر کم ہونے سے ملازمت پیشہ افراد اور سکول جانے والے بچے روزانہ لیٹ جانے پر مجبور ہیں۔جبکہ اکثر افراد نے گیس پریشر برقرار رکھنے کیلئے کمپریسر غیر قانونی طور پر لگا رکھے ہیں جس کی وجہ عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔اور مہنگے داموں ایل پی جی کے سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب سوئی گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافہ نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔سوئی گیس حکام سے شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس پریشر کو یکساں طور پر درست رکھنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
موڑکھنڈا: صبح و شام کے وقت سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہری پریشان
Feb 22, 2024