رزق حلال عین عبادت ہے:قاری عبدالقیو م

Feb 22, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)معروف عالم دین ،شیخ الحدیث قاری عبدالقیو م نیازی نے کہاہے کہ رزق حلال عین عبادت ہے۔ اسلام میں تجارت کو بہت بڑا رتبہ دیا گیا ہے اور کاروبار وسیلہ روز گار تو ہے ہی مگر کاروبار میں معیار اور خالص پن کو یقینی بناکر ہم اللہ کو بھی راضی کرسکتے ہیں اور مخلوق خدا کی خدمت اور اپنا رزق کو حلال کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مہر بابا سویٹس اینڈ بیکرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سی ای او میاں خالد عباس ،حاجی میاںمحمدالیاس ، میاںذیشان پرویز ،ملک پرویز اقبال ، جاوید معراج ،عظیم احمد یزدانی ، مصطفی خان ، سیف الرحمن سیفی ،قمر الدین قادری ، بلال اذان ودیگر بھی موجودتھے ۔

مزیدخبریں