تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل پر اعتماد احسن اقدام ہے: جلیل شرقپوری 

شرقپورشریف ( نامہ نگار )آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین و سابق ممبرصوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل پر اعتماد کر کے بہت احسن اقدام کیا ہے۔ جس پارٹی کی بنیاد ہی نفاذ نظام مصطفٰے کے لیے رکھی گئی وہی عمران خان کے تصور ریاست مدینہ کو عملی شکل دینے میں مدد گار ثابت ہو سکیں گی۔ صاحبزادہ حامد رضا ایک منجے ہوئے سیاسی دانشور اور عالم دین ہیں اور ایک عظیم علمی روحانی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ پاکستانی قوم نے ظلم اور زیادتی کے ماحول میں ہر طرح کے خوف کے باوجود عمران خان پر کھل کر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ اب عدلیہ کو چاہیے کہ اگر ملک کی بہتری مقصود ہے تو پھر حقیقی پولنگ رزلٹ کے مطابق تمام امیداروں کو کامیاب قرار دیں اور جلد حکومت سازی کو مکمل کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن