شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی کاوشوں سے شہر کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے لگے ہیں خصوصاً عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ فیصل آباد روڈ کی آبادیوں کو لاحق سیوریج سسٹم کی بدحالی کے تدارک کیلئے بھی کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس پر ان آبادیوں کے مکینوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے، شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی طرف سے علاقائی تعمیر و ترقی کی خاطر کئے گئے اقدامات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ شہر کی پسماندہ آبادیوں کے مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔