شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اولڈ ایج ورکر ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد لطیف بٹ نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کے چیئر مین کی تقرری نہ ہونے سے ہزاروں پنشنروں کے مسائل حل نہیں ہو رہے جبکہ محکمانہ امور بھی تعطل کا شکار ہے وفاقی حکومت نے چیئر مین ای او بی آئی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد ابھی تک نئے چیئر مین کا تقرر نہ ہو سکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اشرف،حافظ محمد عاشق،پنجاب کے صدر امتیاز شاہ،کے پی کے صدر کچکول خان خٹک بھی موجود تھے۔