لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل میں رواں سال1424درخواستیں موصول ہوئیںجن میں سے806 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ552 درخواستوں پرکارروائی کی جارہی ہے۔ایوانِ وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونیوالی16میں سے9 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا جبکہ7پر کام جاری ہے۔ سی سی پی او آفس میں آنیوالے 633 درخواست گزاروں کی 370 درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں جبکہ197پر کارروائی کی جا رہی ہے۔774پوسٹل درخواستوں میں سے426پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی جبکہ348پر کام جاری ہے۔ ہیلپ لائن 1242کے ذریعے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔ سی سی پی او آفس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف ملا ہے۔