لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں نئے بھرتی ہونے والے افسران نے چارج سنبھال لیاہے۔پہلے مرحلے میں 60 پولیس کمیونیکیشن افسران نے تربیت مکمل ہونے پر چارج سنبھالاہے۔ نئے بھرتی ہونے والے پولیس کمیونیکیشن افسران کا مینیجنگ ڈائریکٹر،چیف آپریٹنگ آفیسر ودیگر افسران کیساتھ تعارفی سیشن ہوا۔نئے پولیس کمیونیکیشن افسران آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ایمرجنسی 15 کال سینٹر میں تعینات کیا گیا۔نوجوان افسران نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ماڈرن ٹیکنالوجی کے شاندار منصوبے کا حصہ بن کر فخر محسوس کررہے ہیں۔نوجوان افسران کا پوری دلجمعی سے محنت کرنے اور شہر کو محفوظ بنانے میں پولیس کی معاونت کا عزم کا اظہار کیاہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ‘60نئے پولیس کمیونیکیشن افسروںنے چارج سنبھال لیا
Feb 22, 2024