لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پی ایس ایل 9 کی میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔پی ٹی وی ورکر یونین کے وکیل رانا انتظار حسین نے موقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی مالیت سات ارب پینتیس کروڑ روپے تھی جبکہ اسے غیر قانونی طور پر چھ ارب تیس کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت پی ایس ایل میں بے ضابطگیوں کانوٹس لے۔
ہائیکورٹ : پی ایس ایل 9میڈیا رائٹس نیلامی چیئرمین پی سی بی ‘فریقین سے جواب طلب
Feb 22, 2024