لاہور(نامہ نگار) داتا دربار گیٹ نمبر ایک کے قریب فٹ پاتھ سے 55 سالہ شخص مردہ حالت میںپایاگیا ۔ میلا رام روڈ سے 40 سالہ خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملی جسے ہسپتال منتقل کیا گیامگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔پولیس نے دونوں نعشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے خاتون اور مرد دونوں نشے کے عادی تھے اور نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے‘ تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔