ہائیکورٹ : گیس بندش کیخلاف درخواست ‘ایک ہفتہ میں فیصلہ کرنے کا حکم 

Feb 22, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کیخلاف درخواست پر ایک ہفتہ میں فیصلہ کیلئے درخواست سینئر جنرل منیجر سوئی گیس کو بھجوا دی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ طارق کالونی، صدیقیہ کالونی ، نیوشالیمار ، علی پارک، حمید پارک، ملت پارک، جعفریہ کالونی سوڈی وال ملتان روڈ سمیت علاقوں میں گیس نہیں آرہی ہے، گیس بحالی سوئی گیس حکام کو درخواست بھی دی، گھروں میں سوئی گیس نہ آنے کی وجہ سے کھانا پکانے کیلئے مشکلات ہیں، کمرشل ہوٹلوں ملتان روڈ، بند روڈ پر سوئی گیس پریشر کیساتھ آ رہی ہے، سوئی گیس عملہ جان بوجھ کر گھریلو علاقوں میں کنٹرول روم سے گیس بند کر دیتا ہے۔

مزیدخبریں