ہائیکورٹ : ملزم الیاس قریشی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 28 فروری تک ملتوی

Feb 22, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں ملزم الیاس قریشی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 28 فروری تک ملتوی۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سر سکندر حیات پریمئر آف یونائٹڈ انڈیا جو کہ سکندر جناح پیکٹ کے بانی تھے جو کہ بادشاہی مسجد میں مدفن ہیں۔ ان کی پوتی لالہ رخ حیات کیساتھ ملزم قریشی خاندان ساپوتوں نے جعل سازی و فراڈ اور نہایت ناانصافی کرتے ہوئے ان کو ان کی ملکیتی و مقبوضہ منقولہ زرعی اراضی / جائیداد سے سرکاری ملازمین کیساتھ مل کر محروم کر دیا ہے جس کا مقدمہ اینٹی کرپشن ڈی اے سی اے لاہور میں زیر تفتیش ہے۔ عدالت نے کونسل ملزمان کی درخواست پر سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ  پہلے بھی یہ کیس مسلسل سات ماہ سے زیر التوا چلا آرہا ہے۔

مزیدخبریں