آئی جی پنجاب کا دورہ ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ‘تعمیراتی کاموں کا جائزہ 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ کا دورہ کیا اور پولیس ہاؤسنگ پراجیکٹ میں رہائش گاہوں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر نے آئی جی پنجاب کو ہاؤسنگ پراجیکٹ بارے بریف کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو چیک کیا اورکام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ رہائش گاہوں کی تعمیر کے دوران میٹریل اور کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے، سینئر افسران گھروں کے تعمیراتی کام کی خود نگرانی کرتے ہوئے پراجیکٹس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ ہاؤسنگ پراجیکٹ سے پولیس ملازمین کی رہائش گاہوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کے سینئر پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور اور ملتان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے اور کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہوٹل، سٹیڈیم اور دیگر حساس مقامات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی  یقینی بنائی جار ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس افسران سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، دونوں اضلاع میں پولیس ٹیمیں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ انتظامی و سکیورٹی اداروں کیساتھ رابطے میں ہیں اورشائقین کو کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے مکمل پر امن ماحول فراہم کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن