لاہور ( این این آئی) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3396 افراد اپنے ملک چلے گئے ۔19فروری 2024تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 493648تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔15فروری سے 19فروری تک مزید 3396افغان شہری واپس گئے جن میں 1245مرد، 1025خواتین اور 1914بچے شامل تھے، افغانستان روانگی کے لیے 124گاڑیوں میں 210خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔