پاکستان ، سوڈان میں تجارت بڑھانے کی وسیع گنجائش ہے: سوڈانی سفیر

لاہور(کامرس رپورٹر) سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق نے کہا ہے کہ سوڈان اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات مگر تجارت ان کی عکاس نہیں۔ سوڈان قدرتی وسائل، زراعت، کان کنی اور لائیوسٹاک سے مالا مال اور باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع روشنی ڈالی۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان بہترین سفارتی و ثقافتی تعلقات ہیں ، بہت سے سوڈانی طلبا پاکستان میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد باہمی اقتصادی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان کی پہلی ترجیح فوڈ سکیورٹی یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں پاکستان جیسے ممالک کا تعاون بہت اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن