لاہور (خصوصی نامہ نگار) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے تزین و آرائش کے حوالے سے جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر تعمیرات والڈ سٹی نجم ثاقب،آرکیالوجی سے انجم قریشی،ڈائریکٹرپراجیکٹ رفیق نور وٹو،ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد لاہور محمد علی،ایکسین اوقاف رانا ذوہیب،ایس ڈی او داتا درباروجاہت علی،ٹھیکیدار یوسف علوی و دیگر متعلقہ اداروں کے لو گ ہمراہ تھے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی بادشاہی مسجد کی تعمیرات اور نئی تبرکات گیلری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مولانا آزاد نے بادشاہی مسجد لاہور میں نئی تعمیر ہونے والی تبرکات گیلری،مسجد کی چھتوں کی مرمت،گنبد کی فاؤنڈیشن اور مسجد کے داخلی دروازہ کے تعمیراتی کام کو چیک کیا۔ بادشاہی مسجد لاہور ہمارا ایک عظیم اثاثہ ہے اس میں کسی قسم کی تعمیراتی کمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈائریکٹر والڈ سٹی کو سخت تمبیہ کی گئی اور ڈائریکٹر تعمیرات والڈ سٹی نجم ثاقب، ٹھیکیدار یوسف علوی و دیگر ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ لیبر کی تعداد کو بڑھایا جائے۔
بادشاہی مسجد عظیم اثاثہ ،کسی قسم کی تعمیراتی کمی کو برداشت نہیںکیاجائیگا:عبدالخبیر آزاد
Feb 22, 2024