لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین متحدہ علماء بورڈ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی ایوان اوقاف میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری سے ملاقات، انتہاپسندی کے خا تمے کیلئے محراب و منبر مستعد ہے۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ رواں عرصے میں اوقاف کی تعمیر و ترقی بے مثال ہے۔ اتحاد ِ امت کیلئے اوقاف کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ اس موقع پر متحدہ علماء بورڈ کو مزید فعال بنانے کیلئے سیکرٹری اوقاف نے احکام جاری کرتے ہوئے بورڈ کے مالی اور انتظامی فریم ورک کو موثر بنا نے اور بجٹ کی فراہمی کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی طبقات سے بہترین تعلقات کار حکومت کی ترجیح ہے۔ محراب و منبر ان تعلیمات کے ابلاغ کیلئے سرگرمِ عمل ہیں۔ روادارانہ سوسائٹی کے قیام اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے تمام مسالک اور مکاتب فکر کا باہمی رابطہ اور تعاون از حد ضروری ہے۔ اسلام رواداری، انسان دوستی اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر،اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اسوہء رسولؐ اور سیرت طیبہؐ کا ابلاغ لازم ہے۔ علماء کرام اوردینی شخصیات کی خدمات ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں جس سے روشنی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اتحاد بین المسلمین کی بدولت ہی مضبوط اور مستحکم سوسائٹی کی تشکیل اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
انتہاپسندی کے خا تمے کیلئے محراب و منبر مستعد ہے:راغب حسین نعیمی
Feb 22, 2024