لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کے بارے میں سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست 22 فروری کو جسٹس امجد رفیق کے روبرو سماعت کیلئے پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔