قصور‘فیصل آباد‘جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران چند روز قبل پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنیوالا مبینہ 1 ڈاکو ہلاک 3 ساتھی فرار ہو گئے،ہلاک ہونیوالا ڈاکو 38 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا‘قصور کے نواحی علاقہ چونیاں میں پولیس کی زیر حراست منشیات کے مقدمہ کا ملزم جاں بحق ہوگیاڈی پی او قصور سے مذاکرات کے بعد وارثان کا قانونی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ،ہسپتال سے ورثاء نعش لیکر اپنے گاؤں روانہ‘پولیس تھانہ صدر چونیاں میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم سعید مقبول جوکہ ایک ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا تھا ورثاء کے مطابق اس کے ساتھی کو پیسے لیکر پولیس نے روانہ کردیا تھا اور زیر حراست ملزم سعید مقبو ل کو پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا جس پر وارثان نے کافی واویلا کیا اور پولیس تھانہ صدر کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست بھی دائر کردی تھی۔