لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کے وکیل سمیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں یقین دہانی کے باوجود آر او فارم 48،49 کی تیاری کے موقع پر نوٹس نہیں دیا گیا۔ اس طرح ریٹرننگ افسر توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ معاملہ الیکشن کمشن دیکھ رہا ہے ایسے میں توہین عدالت نہیں بنتی ہے۔ اگر آج عدالت نے کارروائی شروع کر دی تو الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کیا رہ جائے گی؟ جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 83 سرگودھا سے نو منتخب اسامہ احمد میلہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ پی پی 73 سے نومنتخب ممبر انصر اقبال ہرل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر بے بنیاد کیس درج کئے گئے۔ خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم کیس میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ استدعا ہے کہ عدالت درج کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
توہین عدالت: این اے 128 کے آر او کیخلاف کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
Feb 22, 2024