لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ بہت جلد وزیر اعلیٰ فیلو شپ پروگرام کا آغاز کر رہاہے جس میں لاء گریجویٹ کو پراسیکیوٹرز کی زیر نگرانی عملی ترتیب دی جائے گی جس سے ان کو پیشہ کے آغاز میں عملی تجربہ حاصل ہو گا۔ معاشرے میں قانون پر عملدرآمد اور انصاف کی فراہمی میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لاء سٹوڈنٹ کی عملی تربیت کیلئے لیکچر سیریز کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے لا ء سٹوڈنٹ کے وفد سے کہی۔ وفد نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس کا وزٹ کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے لاء سٹوڈنٹ کو کامیاب وکیل بننے ، وکالت کے عملی پہلوؤں ، ابتدائی بحث ، کراس ایگزامینیشن ، پیشہ وارانہ انداز میں کیس کو کیسے پیش کیا جائے پر لیکچر دیا۔
پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ جلد وزیر اعلیٰ فیلو شپ پروگرام کا آغاز کر رہاہے :فرہاد علی شاہ
Feb 22, 2024