ڈور آف اوئیرنس کے زیر اہتمام مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام 

Feb 22, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) ڈور آف اوئیرنس کے زیر اہتمام مستحق جوڑووں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔ ان شادیوں میں تمام جوڑوں کو ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء بشمول فرنیچر، برتن، کپڑے اور دیگر اشیاء دی جاتی ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مسز گورنر عائشہ بلیغ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے اجتمائی شادیوں کی اس کوشش کو سراہا۔ اس موقع پرربا ہمایوں ، عظمی ابصار، صائمہ نوابی ، پروفیسر رف رف نے بھی خطاب کیا۔تقریب کی سٹیج صدارت عائشہ نجم نے کی۔اس تقریب میں معزز شہریوں کی کثیر تعداد نے  شرکت کی۔ نصرت ہمدانی، ندیم شہزاد ، انجم شہزادی سمیت دیگر ٹیم ممبرز بحیثیت متظمین موجود تھے۔

مزیدخبریں