شکر گڑھ(نامہ نگار) جرمنی کے کراچی میں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈجر لوٹز نے کرتار پور کا دورہ کیا ،زیرو ٹرمینل کی سیر کی ،لنگر ہال میں لنگر کھایا اورکرتار پور راہداری کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا نمونہ قرار دیا ڈاکٹر روڈجر لوٹز وفد کے ہمراہ کرتار پور پہنچے تو سکھ رہنماؤں نے انتظامیہ کے ہمراہ ان کا استقبال کیا معزز مہمان اور وفد کو پھول پیش کئے گئے انہوں نے دربار صاحب کرتار پور کمپلیکس کادورہ کیا لنگر ہال میں کھانا کھایا سفارت کاروں نے زیرو لائن کا دورہ کیا انتظامیہ کی جانب سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جرمن قونصلر کو سکھ گرنتھی کی جانب سے سروپا اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ، ڈاکٹر روڈجر لوٹز نے کہا کہ کرتار پور راہداری بین المذاھب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا نمونہ ہے۔ راہداری سے بھارت سمیت دنیا بھر سے یاتری عبادت کے لئے آتے ہیں۔حکومت پاکستان اور کرتار پور انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات شاندار ہیں۔