اسلام آباد (وقائع نگار) شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد پولیس نے جو میرے گھر پہ کیا تھا اس کو میں نے چیلنج کیا، اس میں حکام سے عدالت نے رپورٹ بھی طلب کی ہے، عدالت نے میرے گھر میں کسی بھی ایجنسی یا پولیس کی طرف سے گھسنے کو روک دیا ہے۔ اس حوالے سے حکم امتناعی جاری کیا ہے، احتجاج کے حوالے سے مقدمہ اسلام آباد پولیس نے درج کیا، اس میں کل میں نے اپنی قبل از گرفتاری ضمانت کرا لی ہے۔ ہم الیکشن کمشن میں مقدمات میں الجھے ہوئے ہیں۔
ہم الیکشن کمشن میں مقدمات میں الجھے ہوئے ہیں: شیر افضل مروت
Feb 22, 2024