قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ممبران کیلئے فیسیلیٹیشن سینٹر قائم

اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نومنتخب ممبران قومی اسمبلی کی سہولت کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 میں فیسلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جس میں نومنتخب معزز ممبران کی رجسٹریشن کے علاوہ کارڈز اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے فوٹو بنائے جائیں گے۔ سینٹر 22فروری سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس تک صبح 10 بجے سے سہ پہر3 بجے تک نومنتخب ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کیلئے خدمات سر انجام دیتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن