شاہد خاقان  پارٹی نہ چھوڑتے تو مریم نواز انہیں نکال دیتیں:مفتاح اسماعیل  

Feb 22, 2024

 اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی نہیں چھوڑتے تو مریم نواز انہیں نکال باہر کرتیں،میری اور عباسی کی سوچ ایک ہے، محمد زبیر ہمارے گروپ میں نہیں،نئی حکومت کو سب سے پہلے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا ،کچھ شعبوں پر ٹیکس لگانا ہوگا ، نجکاری کو تیز کر نا ہوگا ،اگر تو حکومت نجکاری نہیں کرتی تو بجلی اور گیس مہنگی رہے گی ۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پہلے ہی میاں محمد نواز شریف کو بتا چکے تھے کہ جب پارٹی مریم نواز کے حوالے کی جائے گی تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بے نظیر بھٹو بھی جب آئی تھیں تو جتنے انکلز تھے انہیں ہٹا دیا گیا تھا لہذا اس سے پہلے کہ مریم شاہد خاقان عباسی کو ہٹائیں وہ خود ہی سائیڈ پر ہوگئے اور پارٹی چھوڑ دی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کی اور شاہد خاقان عباسی کی سیاسی سوچ ایک جیسی ہے اور وہ ساتھ ہوتے ہیں تاہم سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ وہ ان کے گروپ میں نہیں ہیں محمد زبیر کے پارٹی کے ساتھ تحفظات الگ ہیں اور ہمارے کچھ اور ہیں۔

مزیدخبریں